ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے علمائے اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے محلوں کی مساجد میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کا اعلان کریں۔
دراصل اورنگ آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں فروری مہینہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، حالات اس قدر سنگین ہو چکے ہے کہ یومیہ 1000 سے زائد کورونا پازیٹو مریضوں کی تصدیق ہورہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سخت قوانین اور اصول نافذ کئے جانے کے باوجود شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
وہیں اس معاملے پر ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور با اثر شخصیات کے ساتھ مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کیا۔
کلکٹر چوہان اور دیگر اعلیٰ افسران نے تمام مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں کو سمجھائے تاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری گائیڈ لائن اور احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل آوری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آسام: بدرالدین اجمل کے ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی سی آئی ڈی جانچ
انہوں نے مسلم رہنماؤن سے گذارش کی ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے اور پازیٹیو مریضوں کی تعداد پر قابو پانے کے لئے جو احتیاطی تدابیر اور اصول بنانے گئے ہیں، ان پر عمل آوری کرنے کی مساجد سے اپیل کریں۔