ETV Bharat / state

کانگریس میں انتشار - suresh tawre

ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس پارٹی نے سابق رکن پارلیمان سریش کاشی ناتھ ٹاؤرے کو امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی کے اس فیصلے کے بعد مقامی رہنماوں اور کارپوریٹرز نے مخالفت شروع کر دی ہے۔

bhiwandi
author img

By

Published : Mar 25, 2019, 10:31 PM IST

Updated : Mar 25, 2019, 11:37 PM IST

بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس کے ہاؤس لیڈر، گروپ لیڈر سابق ڈپٹی میئر سمیت تقریباً 40 کارپوریٹرز، اقلیتی شعبہ کے صدر اور خاتون شعبہ کی صدر نے تھانے شہر میں واقع ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کر کے پارٹی کے امیدوار سریش ٹاورے کی امیدواری رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے پارٹی اعلیٰ کمان سے شیوسینا کے رہنما سریش مہاترے عرف بالیا ماما کو امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ کیا اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پارٹی سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔

سریش ٹاورے کو امیدوار بنائے جانے کے بعد سے ہی کانگریس پارٹی کئی خیموں میں تقسیم ہوگئی ہے اور تازہ سیاسی صورتحال نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔

ایک سابق رکن اسمبلی نے ٹیلی فون پر کہا کہ جو شخص ابھی شیوسینا میں ہے اس کے تعلق سے اس طرح کی ہنگامہ آرائی ٹھیک نہیں ہے اور اس موضوع پر پارٹی فورم میں بیٹھ کر بات ہونا چاہیے۔

سابق رکن پارلیمان سریش ٹاؤرے کے نام پر مہر لگنے کے بعد سے ناراض پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کنبی سینا کے رہنما وشوناتھ پاٹل نے باغیانہ تیور دکھاتے ہوئے سابق رکن پارلیمان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ سریش تاورے کو الیکشن میں تعاون نہیں کریں گے۔

وشوناتھ پاٹل نے الزام عائد کیا کہ سنہ 2014 میں جب کانگریس نے انہیں ٹکٹ دیا تھا تو انہوں نے کانگریس کے بجائے حریف اُمیدوار کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا تھا۔

تاہم سریش ٹاورے نے وشوناتھ پاٹل کے سبھی الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ جب پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تب بھی وہ پارٹی کے ساتھ پوری ایمانداری سے کام کرتے رہے، یہی وجہ ہےکہ اس بار پارٹی اعلیٰ کمان نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔

Intro:بھیونڈی پالیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کے ِخلاف بغاوت

Body:بھیونڈی پالیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کے ِخلاف بغاوت

Conclusion:بھیونڈی پالیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کے ِخلاف بغاوت
Last Updated : Mar 25, 2019, 11:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.