ETV Bharat / state

دلیپ کمار میرے آئیڈیل تھے۔ سبھاش گھئی - بالی ووڈ ڈائریکٹر سبھاش گھئی

معروف اداکار دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر نے بتایا کہ 'دلیپ کمار نے اپنی آخری سانس آج صبح سات بج کر 30 منٹ پر لیں۔

دلیپ کمار میرے آئیڈیل تھے۔ سبھاش گھئی
دلیپ کمار میرے آئیڈیل تھے۔ سبھاش گھئی
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 12:38 PM IST

Updated : Jul 7, 2021, 12:56 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے صبح تقریباً سات بجے کے قریب ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں آخری سانس لی۔ اداکار دلیپ کمار کا علاج کرنے والے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ 'ان کی موت کی وجہ طویل عرصے سے بیمار ہونا تھا۔'

بالی ووڈ ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے بتایا کہ 'دلیپ کمار کے ساتھ میں نے 20 برس کام کیا اور ان کے ساتھ کئی فلمیں بھی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ میرے لیے بہت اہم اور میرے آئیڈیل تھے۔

دلیپ کمار میرے آئیڈیل تھے۔ سبھاش گھئی

یہ بھی پڑھیں: یوسف خان سے دلیپ کمار تک کا سفر

اس کے علاوہ سبھاش گھئی نے کہا کہ 'فلم اسکول 'سیٹی ووڈس انٹرنیشنل' کا خیال جو میرے من میں تھا وہ میرا نہیں دلیپ صاحب کا ہی تھا۔

وہیں بھوجپوری اداکار روی کشن نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ دلیپ صاحب جیسا اداکار ہندی سنیما میں پیدا ہوگا۔ ہم سب اُن کے قائل تھے۔'

Last Updated : Jul 7, 2021, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.