ETV Bharat / state

خون سے بنائی گئی تصویر دیکھ کر جب دلیپ کمار ناراض ہوگئے تھے۔۔۔۔ - اردو نیوز بالی وڈ

بالی وڈ کے ممتاز اداکار و ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کے دنیا بھر میں مداح تھے۔ انہیں میں سے ایک مداح نے جب اپنے خون سے بنائی گئی دلیپ کمار کی تصویر دکھائی تو وہ ناراض ہوگئے اور بعد میں انہوں نے اپنے ہمراہ اسے ناشتہ کرایا۔

dilip kumar was angry when he saw the picture made of blood by his fan
خون سے بنائی گئی تصویر دیکھ کر جب دلیپ کمار ناراض ہوگئے تھے۔۔۔۔
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:01 PM IST

بات سنہ 1976 کی ہے، جب دلیپ کمار کی 11 دسمبر کو یوم ولادت تھی۔ اس موقع پر کئی لوگ اُن کے پاس آتے تھے۔ اُن میں شرما نام کا مصور بھی دلیپ کمار سے ملاقات کے لیے تین دن سے اُن کے گھر کے باہر کھڑے رہنے کے بعد شرما کی ملاقات ان سے ہوئی۔ شرما نے اپنے ہاتھوں میں ایک شیشی دکھائی اور کہا کہ اس میں میرا خون ہے اور اس سے میں نے آپ کی تصویر بنائی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دلیپ کمار یہ سن کر غصہ ہوگئے۔ اُنہوں نے کہا کیا سمجھتے ہیں؟ اپنے آپ کو اس طرح سے کون کرتا ہے؟ آپ اس خون سے کسی کی جان بچا سکتے تھے۔ تاج قریشی اُن کے قریبی رہے۔

dilip kumar taj qureshi
دلیپ کمار اور تاج قریشی

تاج قریشی نے بتایا کہ غصے میں ہونے کے بعد وہ تھوڑی دیر میں نارمل ہوئے اور شرما سے تصویر لے لی۔ شرما کو ناشتہ کرایا اور کہا کہ آپ بھی دلیپ کمار بن سکتے ہیں بس تھوڑا محنت کی ضرورت ہے۔

تاج قریشی کہتے ہیں وہ تصویر دلیپ صاحب نے اُنہیں دے دی۔ وہ تصویر تاج نے اپنے گھر میں لگائی ہے۔ ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں مقیم تاج قریشی کہتے ہیں کہ قرآن کے علاوہ ہر تحفے کو وہ ہمارے جیسے قریبوں کو دے دیتے تھے۔

dilip kumar taj qureshi
دلیپ کمار اور تاج قریشی

غورطلب ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے صبح تقریباً سات بجے کے قریب ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ 98 برس کے تھے۔

مزید پڑھیں: Dialogues of Dilip Kumar: شہنشاہِ جذبات کے مشہور ڈائیلاگس

بتادیں کہ اداکار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ممبئی کے کھار علاقہ میں واقع ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.