ETV Bharat / state

دھاراوی میں پہلی بار کورونا کا کوئی نیا کیس نہیں - maharashtra

دھاراوی کو ایشیا کی سب سے بڑی جھوپڑپٹی کہا جاتا ہے۔ جب ممبئی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تبھی دھاراوی میں بھی اس وائرس کے مریضوں میں اضافہ درج کیا گیا۔

Dharavi Corona
Dharavi Corona
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:12 PM IST

اس دوران دھاراوای میں روزانہ 70 کورونا وائرس کے مریض پائے جا رہے تھے تاہم گزشتہ کئی دنوں سے یہاں مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران دھاراوای میں آج پہلی بار کوئی بھی کورونا پازیٹیو کیس سامنے نہیں آیا اور گزشتہ ایک برس میں ایسا 7 ویں بار ہوا ہے جب یہاں کورونا کا کوئی بھی کیس درج نہیں کیا گیا۔

گزشتہ برس مارچ میں جب کورونا نے ممبئی کو متاثر کیا تھا تب دھاراوی کورونا ہاٹ اسپاٹ بن گیا تھا۔ گزشتہ برس یکم اپریل کو دھاراوی میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا تب سے یہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا۔

جولائی اور اگست کے بعد دھاراوی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی تھی اور مریضوں کی تعداد دو ہندسوں تک محدود ہوئی۔

دھاروای میں پہلی بار 24 دسمبر 2020، دوسری بار 22 جنوری 2021، تیسری بار 26 جنوری، چوتھی بار 27 جنوری، پانچویں بار 31 جنوری اور چھٹی بار 2 فروری 2021 کو کورونا کے کوئی بھی معاملے سامنے نہیں آئے۔

گنجان آبادی والا دھاروای علاقہ کورونا سے بہت زیادہ متاثر رہا جس کی وجہ سے یہ علاقہ کورونا ہاٹ اسپاٹ بن گیا تھا۔ تاہم بی ایم سی نے مختلف منصوبوں کے تحت دھاروای پیٹرن نافذ کیا تاکہ کورونا وائرس کیسز کو قابو میں کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر کرن دگھاوکر نے بتایا کہ میونسپل انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی 'فور ٹی' یعنی ٹریسنگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اینڈ ٹریٹنگ ماڈل، دھاراوی پیٹرن، مشن زیرو اور عوام کے تعاون تعاون سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ملی ہے۔

دھاراوی میں نافذ کئے گئے پیٹرن کی پورے ملک میں چرچہ ہورہی ہے اور کئی شہروں میں یہ پیٹرن نافذ بھی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.