ETV Bharat / state

'فڑنویس نے بی جے پی کے جہاز کو ڈبایا' - دیویندرفڑنویس

شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راؤت نے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے مہاراشٹرمیں بی جے پی کے جہاز کو ڈبا دیا ہے اور اقتدار کی لالچ میں انہوں نے اپنی حد سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کی۔ اس نے فڑنویس کو وزیراعلی کے بجائے حزب اختلاف کا رہنما بنا دیا'

Devendra Fadnavis's "Childish Comments" Sank Maharashtra BJP: Sanjay Raut
دیویندرفڑنویس نے مہاراشٹرمیں بی جے پی کے جہاز کو ڈوبا دیا
author img

By

Published : Dec 1, 2019, 6:24 PM IST

رکن پارلیمان سنجے راؤت نے اپنے ہفتہ روزہ کالم روک ٹوک میں دعوی کیا کہ 'اسمبلی انتخابات کے دوران فڑنویس بچوں جیسی باتیں کرتے تھے کہ مہاراشٹر میں اپوزیشن باقی نہیں رہے گی اور شرد پوارکا دور ختم ہوچکا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پرکاش امبیڈکر کی بہوجن ونچت اگھاڑی ایک نئی طاقت بن کر ابھرے گی اور مہاراشٹرمیں اہم اپوزیشن ہوگی۔'

سنجے راؤت نے مزید لکھا کہ 'یہ ایک اتفاق ہے کہ وہ خود اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں، فڑنویس اپنی دوبارہ واپسی کا دعویٰ کرتے رہے لیکن انہوں نے جلد بازی میں محض 80 گھنٹوں میں بی جے پی کے جہاز کو ڈبا دیا۔'

واضح رہے کہ اسمبلی نتائج کے بعد راؤت ہر روز اپنی اتحادی بی جے پی کو نشانہ بناتے رہے، شیوسینا کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے لیے ان کی کوشش کو سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا کہ 'سینا، کانگریس، این سی پی اتحادی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی۔'

سنجے راؤت نے گورنر کے دفتر پر ویلن کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'گورنر نے ان سے آئین کے مطابق کام کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن دہلی کی اعلیٰ قیادت کے دباؤ میں وہ اپنے وعدہ کو نبھا نہ سکے۔'

سنجے راؤت نے شردپوار کی ستائش کی اور کہا کہ اگر وہ آگے بڑھ کر مورچہ نہیں سنبھالتے تو سینا، کانگریس اور این سی پی اتحادی حکومت بننا ممکن نہیں تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.