مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہ ملنے پر وہ ناراض ہے۔وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مخلوط حکومت کے آنے کے بعد کابینہ میں وزراء اور کارپوریٹس میں سیٹیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے دعوی کیا کہ مہاراشٹر میں اس بار پھر اتحاد اقتدار میں آئے گا۔ اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلی آدتیہ ٹھاکرے ہوں گے۔
مرکزی حکومت میں اکثریت ملنے کے بعد 370 ہٹادی گئی۔ بابا صاحب امبیڈکر بھی اس کے مخالف تھے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد کو حکومت کے اس فیصلے سے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں فائدہ ہوگا۔اور اتحاد کو 240 تا 250 سیٹیں ملیں گی۔