ETV Bharat / state

'سیلاب متاثرین کے لیے حکومت ہمہ وقت تیار'

author img

By

Published : Aug 10, 2019, 11:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فدنویس نے کہا کہ ریاست میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکومت ہمہ وقت تیار ہے، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

'سیلاب متاثرین کے لیے حکومت ہمہ وقت مستعید'

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی دیوندر فدنویس نے کولہاپور اور سانگلی کی سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بہت خراب تھی لیکن اب اس سے پیدا ہوئی حالت کنٹرول میں ہے اور کسی کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریاستی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔

مسٹر فدنویس دو دن میں آج دوسری مرتبہ سانگلی میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آئے تھے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ دونوں اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے پریشان لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریاستی حکومت کا بچاو کام جنگی پیمانہ پر چل رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مصیبت کے وقت سیاست نہیں کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ متاثرین کی متحد ہوکر مدد کرنے کا وقت ہے۔

فدنویس نے کہاکہ سانگلی اور کولہاپور میں گزشتہ ایک ہفتہ میں ژالہ باری کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال ہوگئی۔

سنہ2005میں سانگلی میں 31دن کے اندر 297فیصد بارش ہوئی تھی جبکہ گزشتہ نو دنوں میں مجموعی طورپر 757فیصد بارش ہوئی۔ کولہاپور میں 2005میں 31دن میں 159فیصد اور گزشتہ نو دنوں میں 480فیصد بارش ہوئی۔

گزشتہ نو دنوں کے دوران کوئنا سینچائی باندھ میں 50ٹی ایم سی پانی جمع ہوا۔ کوئنا باندھ، پنچ گنگا اور کرشنا ندی سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے دونوں اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

فدنویس نے سانگلی ضلع میں ایک مستقل ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سنٹر کا خاکہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔

Intro:کیا ہماری لڑکیاں کوئی سامان ہیں؟ غلام نبی آزاد

نئی دہلی

ہریانہ کے بی جے پی کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے ذریعہ کشمیر ی دوشیزاؤں کے تعلق سے انتہائی شرمناک بیان پر غلام نبی آزاد نے شدید برہمی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان بی جے پی کی ذہنیت کو نمایاں کرتاہے، ہریانہ کے وزیر اعلی نے اسی ذہنیت کی ترجمانی کردی۔
میں شادی کے خلاف نہیں ہوں، جموں و کشمیر کی لڑکیاں کہیں بھی شادی کر سکتی ہیں، کسی بھی مذہب میں شادی کرسکتی ہیں، میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن جس طرح سے ہریانہ کے وزیر اعلی کھٹر نے بیان دیا ہے، ایسا وہی کہہ سکتا ہے جس کی اپنی بیٹی نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کا یہ کہنا کہ ہم زمین بھی لیں گے اور لڑکیاں بھی لیں گے، یہ غلط ذہنیت کی غمازی کرتا ہے۔
غلام نبی آزاد نے کھٹر کے بیان پر کہا کہ کیا ہماری بیٹیاں کوئی سامان ہیں؟ آزاد نے مطالبہ کیا کہ انہیں فورا وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Body:@

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.