ETV Bharat / state

ایکناتھ کھڑسے نے مجھے ویلن کے طور پر پیش کیا: دیویندر فڑنویس - سیاسی خبریں

بدھ کے روز بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اس کی وجہ سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو بتایا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 9:54 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں سابق وزیراعلی اور موجودہ اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس نے ایکناتھ کھڑسے کے الزامات پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی چھوڑتے وقت کسی کو تو ویلن بنایا جانا تھا تو انہوں نے مجھے ویلن بنا دیا، کھڑسے نے جو پہلو پیش کیے ہیں وہ آدھا سچ ہے'۔

دیویندر فڑنویس نے اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ کھڑسے نے مجھے ویلن بنا کر پیش کیا ہے۔ اگر مجھ سے کوئی تکلیف تھی تو پارٹی کے سینیئر قائدین سے بات کرنی چاہیے تھی، ان کا پارٹی سے استعفیٰ دینا افسوسناک ہے میں اس ضمن میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

فڑنویس نے ایکناتھ کھڑسے کے استعفی پر کہا کہ بی جے پی ایک بڑی اور قومی پارٹی ہے جس میں کسی کے آنے اور جانے سے پارٹی بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی ہے اور مہاراشٹر کے جلگاؤں میں بی جے پی کی کافی مضبوط پکڑ ہے۔ اس کے بعد فڑنویس جمعرات کے روز بہار میں بی جے کی متعدد ریلیوں سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ایکناتھ کھڑسے جلگاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر پارٹی سے استعفی دے دیا تھا اور اب وہ جلد ہی این سی پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

کھڑسے نے یہاں الزام عائد کیا تھا کہ انھی بی جے پی کی طرف سے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن دیویندر فڑنویس سے انھیں شکایت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.