آج سے تقریبا چھ ماہ قبل مودی حکومت نے تین زرعی قوانین کو پارلیمنٹ میں پاس کرایا لیا تھا، جس کے خلاف پورے ملک میں کسانوں کی تمام یونین اور تنظیموں نے ان قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے تحریک کا راستہ اختیار کیا۔
اس موقع پر آل انڈیا سیٹو یونین کی جانب سے 26 مئی کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، جس کو ملک کی کل 13 یونین اور پارٹیوں نے حمایت دی تھی۔
مالیگاؤں میں قدوائی روڈ پر سیٹو یونین کے ذمہ داران کے ذریعہ کالے پرچم کے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا اور مودی خومت کے خلاف نعرے بازی کی، اس دوران مظاہرین نے حکومت سے استعفی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر سیٹو یونین کے ساتھ مارکس کمیونسٹ پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔ جن میں اظہر خان، رمیش جگتاپ، واجد شیخ کامریڈ جمیل احمد، رمضان کامریڈ اور مرغوب علم اسماعیل کامریڈ موجود تھے۔