اورنگ آباد میں اسرائیل کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف اورنگ آباد سب ڈویزن کمشنر دفتر کے سامنے مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیجا گیا۔ جس میں حکومت ہند سے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی دنوں کے بعد جاری جنگ اب بند ہوچکی ہے تاہم اسرائیل کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف اب دنیا کے امن پسندوں کو آگے آنا ہوگا اس بات کی اپیل مسلم نمائندہ کونسل کے صدر ضیاء الدین نے کی۔
حکومت ہند سے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی غزہ پٹی پر حملے کے بعد جو جانی اور مالی نقصان ہوا اس کی بھرپائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مسلم نمائندہ کونسل کے صدر ضیاء الدین صدیقی نے ڈیویزن کمشنر کو میمورنڈم دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں حماس کے راکٹ حملوں کو دفاع کے حق سے تعبیر کیا اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ عالم امن کے لیے، اسرائیل کو وحشیانہ مظالم سے باز رکھنے کے لیے مستقل پہل کریں۔