ETV Bharat / state

Rais Shaikh Letter to Aaditya Thackeray: آگری پاڑہ اردو لرننگ سینٹر کے قیام کےلیے ٹینڈر جاری کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 10:21 PM IST

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی رئیس شیخ نے وزیر سیاحت ادیتہ ٹھاکرے کو مکتوب ارسال کر کے مدنپورہ آگری پاڑہ علاقہ میں اردو لرننگ سینٹر Urdu Learning Center کےقیام میں حائل دشواریاں اور قانونی پیچیدگیاں ختم کر کے فوری طور پر اس کا ٹینڈر جاری کرنے کا مطالبہ Demand for Issuance of Tender کیا ہے۔

آگری پاڑہ اردو لرننگ سینٹر کے قیام کےلیے ٹینڈر جاری کرنے کا مطالبہ

رئیس شیخ نے اپنے مطالبہ کو منوانے کے لئے اب ایک منفرد طریقہ Unique Way to Comply with The Demand اختیار کیا ہے جس میں اردو کی ترقی و ترویج کےلئے یہ مکتوب Letter for The Development and Promotion of Urdu انہوں نے سیاحتی وزیر ادیتہ ٹھاکرے کو اردو زبان میں ہی تحریر Written in Urdu Language کیا ہے جو مکتوب رئیس شیخ نے تحریر کیا ہےاسے ہم من و عن یہاں پیش کر رہےہیں۔

'ایک انتہائی اہم موضوع پر آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے یہ خط لکھ رہا ہوں۔ جنوبی ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں واقع قطعۂ اراضی سی ٹی ایس نمبر 1908، آگری پاڑہ پر شیوسینا کی طرف سے اردو لرننگ سینٹر قائم کرنے کی تجویز ہے۔ میں تہہ دل سے آپ کا مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے اردو زبان کی اہمیت پر خاطر خواہ توجہ فرماتے ہوئے اردو کے فروغ کے لئے یہ اقدامات اٹھائے۔

اس کے ساتھ ہی میں آپ کے ان مخلص اقدامات کی ستائش کرتا ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آگری پاڑہ، مدنپورہ، ناگپاڑہ اور اطراف کے علاقوں میں محبانِ اردو کی کوئی کمی نہیں ہے اور اردو کی کئی عظیم شخصیات اور اداروں نے ریاست و ملک کی خدمات انجام دی ہیں مگر الگ الگ ذرائع سے اردو لرننگ سینٹر کی تعمیر میں رکاوٹیں حائل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس پر میں تشویش کا اظہار کرتا ہوں اور آپ سے یہ امید کرتا ہوں کہ ممبئی میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ سے قبل مذکورہ سینٹر کے قیام میں حائل رکاوٹوں اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کر کے اردو لرننگ سینٹر کے قیام کے لئے ٹینڈر جاری کریں گے اور اردو لرننگ سینٹر کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کریں گے۔

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اردو زبان کے فروغ کے لئے جاری اس مہم میں ہم سب آپ کا مکمل تعاون کریں گے اور اس کی تشکیل میں میری جانب سے کوئی بھی تعاون درکار ہوگا، اس کے لئے میں ہمہ وقت تیار رہوں گا تاکہ اقلیتوں کی بنیادی ضرورت پوری ہو سکے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ قبل ازیں بائیکلہ کے سابق رکن اسمبلی نے بھی اس طرح کی تجویز پیش کی تھی مگر پانچ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس میں کسی بھی طرح کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ اب یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا چونکہ ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت ہے اور مذکورہ زمین ریاستی حکومت و ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ہے جس کی وجہ سے اردو لرننگ سینٹر کے قیام کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Unique Initiative for Urdu Education: رامپور میں اردو کی تعلیم کے لیے منفرد پہل

لہذا ماضی کو یاد نہ کرتے ہوئے اور مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے آپ کی یہ پہل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ جس اعتماد کے ساتھ سماج وادی پارٹی ممبئی و مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی اور میں نے بحیثیت اراکین اسمبلی آپ کی حکومت کی حمایت کی ہے۔ اس کے کامن منیمم پروگرام کو آپ مکمل طور پر نافذ کریں گے۔چونکہ آپ کی توجہ اقلیتوں کے مسائل پر مبذول ہوئی ہے تو میں مزید دو انتہائی اہم مسائل کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

1 ۔ آپ کی حکومت اس راہ پر گامزن ہوتے ہوئے مسلم ریزرویشن سے متعلق ہائی کورٹ نے جو منطور کیا ہے، اس کا جلد از جلد نفاذ عمل میں لائے گی۔

2 ۔ ریاست مہاراشٹر میں اقلیتوں کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈ مختص کئے جائیں گے۔ میں اردو لرننگ سینٹر کے قیام کے لئے آپ کے ذریعے اٹھائے اقدامات کے لئے ایک بار پھر تمام محبان اردو کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.