ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانے کے لیے بی جے پی کارپوریٹر یوگیتا کالے کے شر نگیز مطالبہ کو اس وقت مسترد کر دیا گیا جب سماجوادی پارٹی لیڈر و کارپوریٹر رئیس شیخ نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ایوان بی ایم سی میں اس قسم کے مذہبی مطالبہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس سے قبل یہ تجویز منظور کی جاچکی ہے کہ ایوان میں کوئی بھی مذہبی موضوع پیش نہیں کیا جائے گا۔
رئیس شیخ کی دلیل کے بعد اس مطالبہ کو خارج کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی کارپوریٹر نے یہ شر انگیز مطالبہ کر کے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا منصوبہ تھا، لیکن بی ایم سی کی دانشمندی اور سوجھ بوجھ کے بعد اسے واپس لیا گیا۔
اس شر انگیز مطالبہ کے پس پردہ بی جے پی کی مسلم دشمنی اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن بی جے پی اپنے ناپاک منصوبے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے اور اس مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔