مالیگاؤں میں اردو کتاب میلے Urdu Book Fair In Malegaon میں اردو کتابوں کی مانگ کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں رامائن اور مہابھارت کی کتابوں کی مانگ میں اضافہ Demand for Ramayana Mahabharata in Urdu Language ہوا ہے۔
نیشنل اردو ڈیولپمنٹ کونسل National Urdu Development Council کے کل ہند اردو کتاب میلے کا انعقاد میونسپل اور اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں کے احاطے میں کیا گیا۔ کتاب میلے میں ملک بھر کے اردو اشاعتی اداروں Urdu Publishing Houses کے 164 اسٹالز لگائے گئے ہیں، میلے میں تقریباً 20,000 عنوانات کی لاکھوں کتابیں دستیاب ہیں۔
اس میلے میں اردو زبان Urdu Language میں رامائن، مہابھارت، سری مدبھاگوتم گیتا، سکھ ساگر، وید وغیرہ جیسی کتابیں بھی دستیاب ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں یہاں سے تحریریں بھیجی جارہی ہیں اور اردو اسکولوں کی لائبریریوں Urdu School Library میں ان تحریروں کی شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Distribution of Urdu Books in Telangana: تلنگانہ میں اردو میڈیم ڈگری کی نصابی کتابوں کی تقسیم
کورونا کے دور میں طلبہ پڑھنے سے دور ہو گئے ہیں اور اس طرح کی کتابوں کی نمائش ہر شہر میں ہونی چاہیے تاکہ طلبہ کو مزید معلومات مل سکے۔