ETV Bharat / state

رمضان میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ - اردو نیوز ممبئی

رمضان المبارک میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ ممبئی کے عمائدین شہر اور علما کرام کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے کیا ہے۔

demand for exemption from lockdown of mosques in ramadan
رمضان میں مسجدوں کولاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 8:26 AM IST

اس وفد کی قیادت نامور عالم دین مولانا خالد اشرف، مولانا اطہر علی، مولانا اعجاز کشمیری، عبدالحسیب بھاٹکر اور ممبئی امن کمیٹی کے صدر فریدشیخ نے کی۔ اس وفد نے سماج وادی پارٹی کے رہنما ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ کے ہمراہ وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں اگر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو یہ مسلمانوں کی ناراضگی کا باعث ہوگا۔

دیکھیں ویڈیو

کیونکہ سال بھر مسلمان ماہ صیام کا انتظار کرتے ہیں۔ اس لئے رمضان میں ضوابط صحت و سلامتی کے شرائط کے ساتھ مساجد میں عبادت کی اجازت دی جائے اور مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ نائٹ کرفیو بھی نافذ العمل ہے جو تراویح کی نماز کے لئے مشکل پیدا کرتا ہے۔ اس لئے اس کی اوقات میں تبدیلی کی جائے کرفیو رات آٹھ بجے کے بجائے رات دس بجے کیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں خوانچہ فروشوں اور پھیری والوں پر تشدد اور پولیس کی کارروائی سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ اگر یہ غریب اپنا کام بند کر یں گے تو روزانہ کیا کھائیں گے؟ جبکہ سرکار نے ان طبقات اور غریبوں کے لئے کوئی راحتی پیکیج نہیں دیا ہے۔ لوگ بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں لوگوں میں لاک ڈاؤن کے تئیں غصہ ہے۔

مزید پڑھیں:

ممبئی میں لاک ڈاؤن کے اثرات پر خصوصی گراؤنڈ رپورٹ

اس پر وزیر صحت راجیش ٹوپے نے وفد کو مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ تمام تجاویز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے سامنے پیش کر کے لاک ڈاؤن میں رعایت کی کوشش کر کے ان نکات پر ان کی توجہ مبذول ضرور کروائیں گے اور کوئی مثبت نتیجہ نکلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.