ETV Bharat / state

عید کے مدنظر چھوٹے کاروباریوں کو چھوٹ دینے کا مطالبہ - corona in maharashtra

مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے رکن پالیمان سید امتیاز جلیل نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی کے موقع پر چھوٹے کاروباریوں کو چھوٹ دینی چاہیے کیونکہ ان کی بھی روزی روٹی کا سوال ہے۔

mh_aur_01_mp imtiyaz meet cp_avb_7204819
عید کے مدنظر چھوٹے کاروباریوں کو چھوٹ دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : May 6, 2021, 7:09 AM IST

اورنگ آباد میں کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد میں اب کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے اورنگ آباد پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور کہا کہ عید کی خریداری کے لئے کاروباریوں کو چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

عید کے مدنظر چھوٹے کاروباریوں کو چھوٹ دینے کا مطالبہ

رمضان المبارک پوری طرح سے لاک ڈاؤن کی نذر ہو گیا ہے۔ شاہراہوں پر لوگوں کی آمد و رفت جاری ہیں لیکن کاروبار بند ہے اور بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے کاروباری پریشان ہیں۔ اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے اس سلسلے میں پولیس کمشنر نکھل گپتا سے ملاقات کر چھوٹے کاروباریوں کو کاروبار کے لئے چھوٹ دینے کی مانگ کی ہے۔ ایم پی سید امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اب کاروباریوں کو بھی چھوٹ ملنی چاہیے کیونکہ ان کی بھی روزی روٹی کا سوال ہے۔

دوسری طرف پولیس کمشنر نکھل گپتا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.