ممبئی: کووڈ ویکسین کے پیش نظر رضا اکیڈمی کے سعید نوری نے آج کہا کہ چائنا میں بنی کووڈ19 ویکسین کا بائیکاٹ کیا جائے۔
اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ چائنا میں بنی کورونا ویکسین میں سور کے چربی کا استعمال کیا گیا ہے اس لئے ہم حکومت ہند سے اس بات کی گزارش کرتے ہیں کہ چائنا نے جو ویکسین بنایا ہے اس کا بھارت میں بائیکاٹ کیا جائے۔
سعید نوری نے کہا کہ اگر بھارت میں یہ ویکسین بنائی جاتی ہے تو اس کا فارمولا ہمارے مفتیان کرام کو دکھائی جائے تاکہ ہم بھی عوام سے اسے استمعال کرنے کی اپیل کرسکیں۔
مزید پڑھیں:
ممبئی میں رات کا کرفیو نافذ
واضح رہے کہ رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے آج کہا کہ چائنا نے جو ویکسین بنائی ہے اس میں سور کی چربی کا استعمال کیا ہے جو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے یہاں تک کی اس کی کمائی بھی حرام ہے اور حرام چیز میں کسی بھی طرح کی شفا نہیں ہے اس لئے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔