ETV Bharat / state

Malegaon Blast Case 2008 کرنل پروہت کی حمایت میں لکھی گئی کتاب پر پابندی کا مطالبہ - لیفٹیننٹ کرنل پروہت نے دھوکہ دیا

ایڈووکیٹ شاہد ندیم کی جانب سے این آئی اے کو ای میل کے ذریعہ لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پمفلٹ (پوسٹر) گشت کر رہا ہے جس کے مطابق پونے میں 18 دسمبر کو ایک کتاب کا اجرا ہونے جارہا ہے، جس کا عنوان Lt Colonel Purohit The Man Betrayed ہے جس میں مبینہ طور پر کرنل پروہت کی حمایت میں مضامین لکھے گئے ہیں اور اسے معصوم بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔ Book Written in alleged Support of Colonel Purohit

Malegaon Blast Case 2008
Malegaon Blast Case 2008
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 12:34 PM IST

مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہت کی مبینہ حمایت میں تحریر کی گئی کتاب کے اجراء اور اشاعت پر بم دھماکہ متاثرین نے شدید اعتراض کیا ہے اور قومی تفتیشی ایجنسی سے اپیل کی ہے کہ کتاب کے اجراء اور اشاعت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ مقدمہ کی سماعت آخری مراحل میں ہے اور خصوصی این آئی اے عدالت کا حکم بھی ہے کہ مقدمہ کے متعلق کسی بھی طرح کی گفتگو، انٹرویو، بحث و مباحثہ، تعامل مقدمہ کے اختتام تک نہ کیا جائے۔ میڈیا کو صرف مقدمہ کے متعلق عدالت میں ہونے والی کارروائی کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت ہوگی۔ Demand for ban on Book Written in alleged Support of Colonel Purohit

یہ بھی پڑھیں:

بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) نے قومی تفتیشی ایجنسی کو بذریعہ ای میل خط تحریر کیا ہے، خط میں تحریر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پمفلٹ (پوسٹر) گشت کر رہا ہے جس کے مطابق پونے میں 18 دسمبر کو ایک کتاب کا اجرا ء ہونے جارہا ہے، کتاب کا عنوان Lt Colonel Purohit The Man Betrayed? ہے جس میں مبینہ طور پر کرنل پروہت کی حمایت میں مضامین لکھے گئے ہیں اور اسے معصوم بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔ Malegaon Blast Case 2008

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک کتاب کا اجراء نہیں ہے بلکہ کرنل پروہت کی حمایت میں چلائے جانے والے متوازی ٹرائل کا حصہ ہے اور اس کتاب کے ذریعہ عوامی رائے بنائی جارہی ہے۔ کرنل پروہت بے قصور ہے اور اسے اے ٹی ایس اور این آئی اے نے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا ہے۔ خط میں مزید تحریر ہے مقدمہ ٹرائل کورٹ میں آخری مراحل میں ہے جب کہ بامبے ہائی کورٹ نے کرنل پروہت کی مقدمہ سے ڈسچارج کی عرضداشت پر فیصلہ محفوظ رکھا ہوا ہے۔ ایسے میں کتاب کا اجراء توہین عدالت ہوگا۔ لہٰذا این آئی اے عدالت سے رجوع ہوکر کتاب کے اجراء پر پابندی کا مطالبہ کرے۔ خط میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ کرنل پروہت کے خلاف متعدد گواہان نے گواہی دی ہے اس کے باوجود کچھ لوگ منظم طریقے سے عوام کی نظروں میں کرنل پروہت کو بے گناہ ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس کے لیے ہمدردی جٹا رہے ہیں جو عدلیہ کی اہمیت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے کیونکہ مقدمہ زیر سماعت ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی سے گزارش کی گئی کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ کرنل پروہت کی مبینہ حمایت میں لکھی گئی کتاب کا اجرا ء ہونے سے روکا جائے اور پروگرام کے منتظمین کو عدالت کے حکم کی پاسداری کرنے پر مجبور کیا جائے۔ واضح رہے کہ مصنف اسمیتا مشراء نے کتاب لکھی ہے اور کتاب کے اجراء میں جینت عمرانکر (سابق پولس کمشنر پونے) ڈاکٹر ستیا پال سنگھ (سابق پولس کمشنر ممبئی اور پونے)، سنجے بروے (سابق پولس کمشنر ممبئی) میجر گورو آریا (ریٹائرڈ) اور دیگر شرکت کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.