ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بنگلورو تشدد کو لے کر مسلم نمائندہ کونسل نے اورنگ آباد ڈیویژنل کمشنر کے توسط سے مرکزی حکومت اور کرناٹک حکومت کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔
اس دوران کونسل کے ذمہ دوروں نے بنگلورو تشدد کے لیے مقامی پولیس اور رکن اسمبلی کو ذمہ دار بتاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے مطالبہ کیا ہے۔
کونسل نے کہا ہے کہ'پولیس کی ٹال مٹول کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ہے، پولیس فوری شکایت درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیتی تو شاید یہ واقعہ پیش نہیں آتا ۔
کونسل کے ذمہ داروں نے اپنے مکتوب میں قصوروار پولیس والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔