ETV Bharat / state

دہلی تشدد پر نواب ملک نے کیا کہا؟

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 4:49 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:41 PM IST

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا کہ 'دہلی تشدد کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی، ساتھ ہی انہوں نے امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی تشدد پر نواب ملک نے کیا کہا؟
دہلی تشدد پر نواب ملک نے کیا کہا؟

نواب ملک نے کہا کہ 'کئی لوگوں کی جان بچائی جاسکتی تھی، یہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ فسادات پہلے سے ہی منصوبہ بند تھے۔ پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے لیے حکم دیا گیا تھا۔امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے کیوںکہ انہیں وزارت داخلہ کے دفتر میں رہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔'

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'اس تشدد کے پیچھے حکمراں جماعت کے لوگ ہیں اور حکومت دہلی میں امن برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کپل مشرا اور انوراگ ٹھاکر سمیت اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ ٹھاکر نے 'گولی مارو' کے نعرے لگائے تھے۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ انہیں ضرور گرفتار کیا جانا چاہیے۔'

نواب ملک نے مرکزی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ 'ٹھاکر کو کابینہ سے باہر کیا جانا چاہیے۔'

واضح رہے کہ دہلی تشدد میں 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.