ETV Bharat / state

Raid Loan Recovery Call Centre In Aurangabad اورنگ آباد کے کال سینٹر میں دہرادون پولیس کی چھاپہ ماری

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 2:14 PM IST

دہرادون پولیس نے اورنگ آباد میں قرض لینے والے صارفین کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں ایک کال سینٹر پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ کال سینٹر کے ملازمین پر الزام ہے کہ انہوں نے قرض لینے والوں کو دھکمی دی ہے۔ Dehradun Police Raid In City Based Loan Recovery Call Centre I

اورنگ آباد کے کال سینٹرمیں دہرادون پولیس کی چھاپہ ماری

اورنگ آباد: جھارکھنڈ ریاست کے جمتارا ماڈل کے تحت آن لائن بھارت پئے ایپ کے ذریعے فوری قرض لینے والوں سے رقم بٹورنے کے لیے ملک بھر میں دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا جو ملک بھر میں آن لائن فراڈ کے لیے بدنام ہے۔ مہاراشٹر کی اورنگ آباد پولیس سے ملی جانکاری کے مُطابق شہر کے پیٹھن گیٹ علاقے میں 3 منزلہ عمارت میں یش انٹرپرائزز کے نام سے ایک کال سینٹر چل رہا تھا جس میں وڈافون، آئی ڈی بی آئی اور بھارت پے کے لیے کام کیا جاتا تھا لیکن دہرادون پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ان کے پاس 33 مختلف سم کارڈز کے ذریعہ کالز آرہی تھیں،ان کالز کی لوکیشن کال سینٹر پیٹھن گیٹ کے قریب مل رہی تھی،

دہرادون پولیس تحقیقاتی ٹیم دہلی، ممبئی اور پھر اورنگ آباد پہنچی۔ ڈی سی پی کو سارے معاملے کی معلومات دی گئی جس کے بعد اورنگ آباد پولیس کمشنر نکھل گپتا نے سائبر سیل، کرائم برانچ اسکواڈ اور کرانتی چوک پولیس کی مدد کے بعد پیٹھن گیٹ کے علاقے میں داخل ہوئے اور یش انٹر پرائزز کی عمارت میں چھاپہ ماری کے بعد کال سینٹر میں کام کرنے والے 200 سے زائد نوجوان فون پر بات کرتے پائے گئے۔

پولیس کو ایک ہزار سے زائد موبائل فون ملے ہیں۔ پولیس نے دہرادون سے متعلق 32 میں سے 23 سم کارڈ اور 10 اینڈرائیڈ موبائل، ایک لیپ ٹاپ، 1300 سے 1400 سم کارڈ قبضے میں لیے ہیں۔ پولیس نے گھنٹوں کال سینٹر میں تلاشی مہم چلائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 500 سے زائد نوجوان اس کال سینٹر میں ملازمت کرتے ہیں۔کال سینٹر میں تین شفٹ میں کام ہوتا ہے۔ فی الحال اس کال سنٹر کا مالک زوہیب قریشی فرار بتایا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد سائبر سیل پولیس انسپکٹر پروینا یادو نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Members of Theft Gang Arrested: مختلیف ریاستوں میں چوری کی واردات انجام دینے والی گینگ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.