ETV Bharat / state

Deepak Kesarkar on Uddhav Thackeray اودھو ٹھاکرے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: دیپک کیسرکر

ادھو ٹھاکرے کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے پر کہ کورٹ پہلے باغی ایم ایل اے کی نا اہلی پر فیصلہ کرے۔ مہاراشٹر کے ریاستی وزیر دیپک کیسرکر نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:05 PM IST

Deepak Kesarkar on Uddhav Thackeray
Deepak Kesarkar on Uddhav Thackeray

ممبئی: ادھو ٹھاکرے نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے باغی ایم ایل اے کی نا اہلی پر فیصلہ کرے اور پھر فیصلہ کرے کہ پارٹی کا اصل حقدار کون ہے اور سینا کس کی پارٹی ہے۔ اس بیان کے بعد شندے گروپ کے لیڈر اور ریاستی وزیر دیپک کیسرکر نے کہا کہ انہوں نے محض ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بیان دیا ہے۔ یہ بیان عام کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ آپ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر سکتے ہیں اور کہیں کہ ہم ایسا فیصلہ چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

کیسرکر نے کہا کہ یہ صرف ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ہے اور ان کی سیاست بھی ہمدردی پر چلتی ہے۔ میں نے اُن کا حمایتی بن کر یہ کوشش کی تھی کہ وزیر اعظم سے ملاقات کروں۔ اسی سوچ اور خیالات کے لیے بالا صاحب ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کیا تھا۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ وزیر اعظم بالا صاحب کے لیے بہت حساس ہیں اور ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو بھی احساس ہوا کہ این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے انہوں نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے ہندوتوا کے نظریے سے الگ ہو کر ایسے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور کانگریس اور این سی پی کے بہکاوے میں آگئے۔ جیسے ہی وہ مہاراشٹر پہنچیں گے آپ استعفیٰ دے دیں گے اور بی جے پی کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ انہوں نے وقت مانگا تھا وزیر اعظم نے ادھو ٹھاکرے سے کہا تھا کہ آپ کو جتنا وقت درکار ہے لے لو لیکن مہاراشٹر آکر انہوں نے اس وعدے کو توڑ دیا۔ محض وزیر اعلیٰ بننے کے لالچ میں۔ ادھو ٹھاکرے کو اب انہیں بھگوڑا کہنے کا حق نہیں ہے۔ سچ کیا ہے ادھو ٹھاکرے عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتے وہ بہت سی باتیں ابھی بھی چھپا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.