منگل کے روز امریکہ میں ٹکنالوجی کمپنیوں میں بھاری فروخت کی وجہ سے تقریبا تمام ایشین مارکیٹس دباؤ میں آگئے، سینسیکس 376.79 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37،988.56 پوائنٹس پر کھلا اور جلد ہی 37،980.69 تک غوطہ لگا گیا۔
ابھی تک یہ 0.81 فیصد گراوٹ کے ساتھ 38،055.13 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
نفٹی98.75 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11،218.60 پر کھلا، آغاز میں ہی 11،207.50 تک گرنے کے بعد یہ 0.77 فیصد کم ہوکر 11،229.85 پر کاروبار کررہا ہے۔
جاپان کی نکی میں ڈیڑھ فیصد، ہانگ کانگ کی ہینگسنگ میں ایک فیصد، جنوبی کوریا کی کوسپی میں نصف فیصد اور چین کی شنگھائی کمپوزٹ میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کی اطلاعات ہیں۔