ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی: نواب ملک

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 4:26 PM IST

نواب ملک نے لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے، معاشرتی فاصلے کا خیال رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے سمیت دیگر ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

Corona Virus
Corona Virus

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب ملک نے پیر کے روز کہا کہ مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے اور یہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام اصولوں کی تعمیل کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

نواب ملک نے کہا ‘اس وقت پہلے مرحلے میں ریاست کے دس اضلاع میں لاک ڈاؤن سے مزید مراعات دی گئی ہیں۔ ابھی کچھ اضلاع میں پابندیاں نافذ ہیں، جبکہ کچھ اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن ہے’۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ‘اگر لوگ حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو جلد ہی ملک کورونا وائرس سے نجات پاجائے گا’۔

وزیر موصوف نے لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے، معاشرتی فاصلے کا خیال رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے سمیت دیگر ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.