ETV Bharat / state

کورونا وائرس : ایکٹیو کیسز میں گراوٹ - آندھرا پردیش

ملک کی 19 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں ں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اوریہ تعداد 6،423 عدد سے کم ہوکر سے 704،348ر ہ گئی ۔

ملک کی 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں گراوٹ

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:21 PM IST

مہاراشٹرجو ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے ، کووڈ-19 کے ایکٹیو کیسز 3416 عدد سے گھٹ کر یہ تعداد اب 168،443 رہ گئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 685،152 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 14219 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کرناٹک میں بھی فعال کیسز کی تعداد 2337 عدد سے کم ہو کر 81230 ہوچکی ہے اور اب تک ریاست میں کورونا وائرس کے 283،665 متاثرین ہیں۔ بہار میں کورونا کے فعال کیسز 1719 عدد سے کم ہو کر 21392 ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ، انڈومان نکوبار ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، آسام ، چنڈی گڑھ ، دادار نگر حویلی اور دمن دیو ، دہلی ، گوا ، ہماچل پردیش ، کیرالہ ، ناگالینڈ ، پنجاب ، سکم ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔

منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے 60،975 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 31،67،324 ہو گئی ہے۔

اسی مدت کے دوران 848 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 58،380 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 24،04،585 ہوچکی ہے جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اور اب یہ تعداد 704،348 تک رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.