ETV Bharat / state

مہاراشٹر: اسکول کھولنے کا فیصلہ ملتوی - uddhav thackeray

مہاراشٹر میں 17 اگست کو اسکولز میں تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ٹاسک فورس نے فی الحال اسے ملتوی کر دیا ہے۔

منترالیہ
منترالیہ
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 2:35 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے اور آہستہ آہستہ سب چیزیں کھُل رہی ہیں لیکن فی الحال اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ میٹنگ میں ٹاسک فورس نے کہا کہ ریاست میں اسکول شروع کرنے کے لیے رضامندی نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ بچوں کو ویکسین نہیں دی گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے فوری طور پر نظر ثانی شدہ اور تفصیلی آرڈیننس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم نے 17 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ فیصلہ ٹاسک فورس کی مخالفت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بنگلور شہر میں بچوں میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ انڈونیشیا میں بھی بچے بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس پس منظر میں ڈاکٹر سہاس پربھو کی صدارت میں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی تشکیل کردہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس کمیٹی کے اجلاس میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے 17 اگست سے ریاست میں اسکول شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن ٹاسک فورس نے اس کی مخالفت کی کیوںکہ چھوٹے بچوں میں اس بیماری کے لیے کوئی مفید دوائیں فی الحال موجود نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ بچوں کو ابھی ویکسین دینے کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے اس لیے ٹاسک فورس نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسکول اچانک کُھل گئے تو یہ مسئلہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.