ETV Bharat / state

Death Threats to Abu Asim Azmi: ابو عاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی - اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل

اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کے خلاف احتجاج کرنے پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کو نامعلوم شخص نے فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس معاملے کو رکن اسمبلی رئیس شیخ نے آج ایوان میں اٹھایا اور جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ابو عاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی
ابو عاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 7:52 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کے خلاف احتجاج کرنے پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کو نامعلوم شخص نے فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک نامعلوم فرد نے ابو اعظمی کے موبائل نمبر پر کال کیا، جسے ان کے دفتر کے عملے نے اٹھایا۔ فون کرنے والے نے پوچھا کہ کون بول رہے ہو، عملے نے پوچھا کس سے بات کرنی ہے جس پر فون کرنے والے شخص نے کہا کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کرنے پر اسمبلی میں اعظمی کی جانب سے سوال کیوں اٹھایا گیا؟ میں اعظمی کو جان سے مار ڈالوں گا۔

وہیں اس حوالے سے ابو عاصم اعظمی نے بتایا کہ وہ صبح کے گیارہ بجے ایک اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے تھے، تبھی انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی اور کہا کہ ابو اعظمی کے سینے میں گولی مارنی ہے اور دھمکیوں کے ساتھ اس نے گالیاں بھی دیں۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے آج ایوان میں اٹھایا اور جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.