ETV Bharat / state

مالیگاؤں: موسم ندی سے لاش برآمد - شہر مالیگاؤں

مقامی کارپوریٹر اور محلہ کے نوجوانوں نے لاش کو باہر نکالا اور فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔

مالیگاؤں: موسم ندی سے ایک لاش برآمد
مالیگاؤں: موسم ندی سے ایک لاش برآمد
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 4:58 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں موسم ندی کے علامہ اقبال پل کے نیچے ایک شخص کی لاش تیرتی ہوئی نظر آئی۔ پل کے قریب موجود بستی کے لوگوں نے اس بات کی اطلاع محلہ کے کارپوریٹر ساجد انصاری کو دی۔

مالیگاؤں: موسم ندی سے ایک لاش برآمد

اطلاع ملتے ہی کارپوریٹر اور محلہ کے نوجوانوں نے لاش کو باہر نکالا اور فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے شکیل تیراک کو بلوایا، اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی پر نا ہونے کے باوجود وہ اپنے دستے کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔

حالات کا جائرہ لینے کے بعد شکیل تیراک نے اس نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل میں فائر بریگیڈ کی گاڑی میں روانہ کیا۔

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق مرنے والے شخص کا نام محمد عارف نور الہدی (40 سال) ہے اور وہ اسلام آباد، گلی نمبر 1 مالیگاؤں کا رہنے والا تھا۔

اس معاملے کے بعد ان کے بڑے بھائی نے بتایا کہ 'محمد عارف ذہنی طور پر معذور تھا اور اکثر کئی کئی دن گھر سے باہر رہتا تھا ۔'

شکیل تیراک کے مطابق آج صبح فجر کی نماز کے بعد یہ نوجوان علامہ اقبال پل کے نیچے جمع شدہ دو سے تین فٹ پانی میں نہا رہا تھا۔

وہاں موجود لوگوں کے کہنے پر یہ شخص پانی سے باہر آکر کھڑا کاںپنے لگا اور تقریبا کچھ دیر بعد بستی والوں کو اس کی لاش پانی میں تیرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.