ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: ڈی سی پی نے خاتون کو دوا پہنچائی

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:01 PM IST

دہلی میں ممبئی کے رہنے والے ایک بیٹے نے ٹوئٹ کرکے شمالی مغربی ضلع کے ڈی سی پی وجینتا آریہ سے اپنی والدہ کے لیے مدد مانگی۔ اس ٹوئٹ پر مانگی گئی مدد کی بنیاد پر ڈی سی پی نے خاتون تک ذیابیطس کی دوائیں پہنچائیں۔ جس کے بعد ہر کوئی پولیس کے اس کام کی تعریف کر رہا ہے۔

DCP delivers diabetes medicines to elderly woman after seeing tweet in delhi
ٹوئٹ دیکھنے کے بعد ڈی سی پی نے خاتون کو ذیابیطس کی دوا پہنچائی

ممبئی میں رہنے والے ایک نوجوان نے دارالحکومت دہلی کے کراڑی میں مقیم بیمار والدہ کی دوا پہنچانے کے لیے شمال مغربی ضلع کے ڈی سی پی کو ٹوئٹ کرکے مدد طلب کی تھی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدد کی۔ جبکہ خاتون دہلی کے ضلع روہنی میں رہ رہی تھی۔ اس کے باوجود شمالی مغربی ضلع کے ڈی سی پی وجینتا آریہ نے ضلع روہنی کا علاقہ کراڑی میں ایک خاتون کو دوائیں پہنچائیں۔

بتا دیں کہ وہ نوجوان اپنی ماں کے ساتھ دہلی میں رہتا ہے لیکن وہ کسی کام سے ممبئی گیا تھا اور اسی دوران ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ دہلی نہیں آسکا اور وہ ممبئی میں ہی پھنس گیا تھا۔

وہیں ٹوئٹ کے ذریعے بزرگ خاتون کا پتہ اور دوائیوں کا نام پولیس کے ذریعے لیا گیا، پھر سبھاش پلیس تھانے کے پولیس والے دوائی لے کر کراڑی پہنچے۔ دوائی دینے کے ساتھ ہی پولیس اہلکار نے اس خاتون کو اپنا فون نمبر بھی دیا اور ضرورت پڑنے پر فوری رابطہ کرنے کا یقین دلایا۔

پولیس کا یہ رویہ واقعی قابل تعریف ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متعدد جگہوں پر پہلے بھی پولیس کو لوگوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور غریبوں کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ لیکن ایک ٹوئٹ پر ضلع کے ڈی سی پی نے ایک بزرگ خاتون تک دوائی پہنچائی۔ جس سے باقی کے پولیس اہلکاروں کو بھی لوگوں کی مدد کرنے کی تحریک ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.