ممبئی: ممبئی کرائم برانچ کے انسداد ہفتہ وصولی دستے نے انڈورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے معتمد خاص اور ہفتہ وصولی کے الزام میں مطلوب ترین ملزم ریاض بھٹی کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔ ریاض بھٹی نے ورسوا علاقہ میں ایک بلڈر سے مہنگی کار اور 7 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس ہفتہ طلبی کے شکایت ورسوا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔ اسی بنیاد پر ریاض بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاض بھٹی معاملہ درج ہونے کے بعد روپوش ہوچکا تھا۔ اس پر کئی سنگین الزامات بھی عائد ہیں۔ Dawood Ibrahim Confidant Fellow Arrested
ریاض بھٹی مضافاتی علاقوں میں داؤد ابراہیم گینگ کے نام سے ملکیت پر قبضہ اور دیگر غیر قانونی سر گرمیوں میں بھی ملوث ہے اس پر کئی کیسز بھی درج ہیں۔ بتایا گیا کہ ریاض بھٹی ممبئی میں داؤد ابراہیم گینگ کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ D Company Employee Arrested
ریاض بھٹی داؤد ابراہیم کا دست راست ہے اور ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری, ورسوا اور دیگر علاقوں میں سرکاری پلاٹ سے لے کر متنازع زمینوں کو خالی کروانے کا بھی کام کیا کرتا تھا ڈی کمپنی کے لئے فنڈنگ کا بھی اس پر الزام ہے ممبئی کرائم برانچ کی انسداد ہفتہ وصولی دستے نے اس کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور اس کے موبائل سمیت دیگر دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ Under World Activities in Mumbai
یہ بھی پڑھیں: Ankita Bhandari case انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ