اورنگ آباد :انڈین دلت پینتھر ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے لیے ریزرویشن سمیت دیگر اہم مطالبے کو لے کر ریاستی صدر لکشمن بھوتکر کی قیادت میں ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے سامنے زبر دست احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر جن جاگرن سمیتی مہاراشٹر کے محسن احمد کی جانب سے بھی اس تحریک کی حمایت کی گئی۔ اس احتجاج کے دوران دلیت اور مسلم سماج کے بہت سے کارکنان بھی موجود تھے۔
اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کو جمع کرائے گئے میمورنڈم میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم سماج کئی سالوں سے غربت کے حشے کے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ اگر تمام مذاہب کی برابری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو مسلم سماج کو تعلیم میں ریزرویشن دینا ہو گا۔ وہ معاشرہ جو ملک کے ڈھانچے میں معاشی، سماجی تعلیمی اور صنعتی طور پر پسماندہ ہے۔
اس مطالبے کو لے کر دلت پینتھر کے علاقائی نائب صدر اور کارپوریٹر نیورتی سنگوے نے 18 ستمبر سے لاتور ضلع کے ادگیر میں واقع ڈپٹی ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے احتجاجی تحریک شروع کی ہے۔ اس تحریک کی حمایت کے لیے، مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کے کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ مسلم کمیونٹی کو مفت تعلیم دی جائے، سرکاری اور نیم سرکاری شعبے میں ریزرویشن کے ساتھ نوکریاں دی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے مسلمان بھائیوں کو بنگلہ دیشی، پاکستانی اور افغانی کہہ کر تنگ کرنا بند کریں۔ ریاست کے تمام علاقوں میں مسلم کمیونٹی کو ریزرویشن دیں۔ یہ تحریک اس مطالبے کے ساتھ شروع کی گئی تھی کہ یہ سماج اپنی حفاظت کرے۔ اس موقع پر جن جا گرن سمیتی مہاراشٹر کے صدر محسن احمد، اور دلت پینتھر سماج کے لوگ موجود تھے۔