ممبئی میں غیر قانونی طریقے سے بلڈنگ تعمیر کرنے والے ڈی کمپنی کے رکن جعفر مچھی اور زیشان شمشی کی تلاش ممبئی پولیس زور شور سے کر رہی ہے۔لیکن ملزمین ابھی بھی پولیس کی پہنچ سے باہر ہیں۔
پولیس کی تفتیش میں اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ ملزمین طویل عرصے سے منشیات کا کاروبار کرتے آرہے ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں میں اینٹی نارکوٹک سیل اور نارکوٹک کنٹرول بیورو کی کارروائیوں کے ڈر سے انہوں نے منشیات سے حاصل کی گئی رقم سے غیر قانونی بلڈنگ بنانے کا کام شروع کیا تھا۔انہی کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے بنائی گئی عمارت میں 12 سالہ محمد بلال کی موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوگئی ہےْ
جانکاری میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس حادثے کے بعد دونوں ملزمین سمندری راستے سے دبئی بھاگنے کی فراق میں ہے ،لیکن سمندری طوفان کے سبب ان دونوں ملزمین کی یہ کوشش ناکام رہی ہے۔