فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق آج صبح تقریبا آٹھ بجے لال باغ کی گنیش گلی میں واقع سارہ بھائی نامی چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں یہ حادثہ رونما ھوا۔ دو فائر انجن اور دو جمبو ٹینکر کی مدد سے نصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 افراد کا کے ای ایم اسپتال میں علاج جاری ہے، جبکہ 4 افراد کا گلوبل اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہونے کی اطلاع ہے۔