ETV Bharat / state

ممبئی میں تاؤتے طوفان کے سبب شہری نظام مفلوج - ممبئی میں تاؤتے طوفان کے سبب شہری نظام مفلوج

محکمہ موسمیات نے  ممبئی سمیت پورے ریاست میں 24 گھنٹے کا الرٹ جاری کیا ہے اس دوران بارش اور آندھی طوفان کا خطرہ بر قرار رہے گا اور ممبئی اس سے متاثر رہے گا ۔

ممبئی میں تاؤتے طوفان کے سبب شہری نظام مفلوج

author img

By

Published : May 17, 2021, 9:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کا صنعتی شہر جہاں ایک طرف کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے دو چار ہے وہیں اب طوفانی لہروں اور بارش نے شہر کے نظام کو ہی ٹھپ کردیا ہے۔

ممبئی سمیت ریاست کے دیگر شہروں میں تاؤتے طوفان سے عام نظام پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔نشیبی علاقوں میں پا نی جمع ہونے کے ساتھ درخت اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھودرگ، رتنا گیر، رائے گڑھ، پالکھر تھانہ میں اس طوفانی بارش کے اثرات نظر آرہے ہیں۔ممبئی کے سمندروں میں طغیانی اور ٹھاٹھیں مارتی لہروں نے سڑکوں کو بھی سیلاب میں تبدیل کر دیا ہے۔بی ایم سی کے ناقص نالہ میں صفائی نہ ہونے کے سبب سڑکوں پر گٹروں کا پانی ابل پڑا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت پورے ریاست میں 24 گھنٹے کا الرٹ جاری کیا ہے اس دوران بارش اور آندھی طوفان کا خطرہ بر قرار رہے گا اور ممبئی اس سے متاثر رہے گا ۔

ممبئی شہر میں درخت گرنے سے عام نقل و حمل کے ذرائع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ریلوے پٹریوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے سینٹرل اور ویسٹرن و ہاربر لائنوں پر ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئی۔ طوفان کے سبب ممبئی کا ورلی سی لنک روڈ دو دنوں تک بند کر دیا گیا۔

ممبئی سے متصل علاقہ تھانہ اور پالگھر میں بھی کئی نشیبی علاقے پانی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے غرقاب ہو گئے جسکی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی جمع ہو گیا ۔ ممبئی میں سیلابی کیفیت پر نگرانی رکھنے کے لئے بی ایم سی نے کنٹرول روم تیار کیا ہے، جس میں سمندر کی طغیانی اور لہروں کی حرکات و سکنات اور طوفان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بی ایم سی ہیڈکوارٹر کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے اس کنٹرول روم کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا۔یہاں سے ہی ممبئی کے حالات پر نگرانی رکھی گئی ۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر اشوینی بھیڈے ، ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی بھی میونسپل کمشنر ہمراہ موجود تھے۔

ممبئی میں مختلف مقامات پر درخت گرنے اور شاخیں ٹوٹنے کی وجہ سےسڑکوں کو بندکر دیا گیا۔ صبح سےجاری طوفانی بارش کی وجہ سے شہر و مضافات میں کل 50 درخت اور شاخیں اکھڑنے کی شکایت ملی ہے۔ ممبئی کے شمالی مشرقی مضافاتی علاقے بھی اس میں شامل ہیں۔

ممبئی کے مرین لائنس، باندرہ بنینڈ اسٹینڈ اور ملاڈ مڈھ اور ساحلیی علاقوں پر این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ کوسٹل گارڈ کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے پر پابندی تھی، اس لئے سمندر جانے والی سڑکوں کو ہی پولس نے مقفل کردیا تھا ۔

صبح آٹھ سے دس بجے کے درمیان صرف دو گھنٹے میں شہر کے مضافاتی علاقوں اور شہر میں 132 درخت اور شاخیں گرنےکی شکایت موصول ہوئی تھی۔ مغربی مضافات میں ایک دیوار گرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی تھی ۔

محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے اگلے چند گھنٹوں کے لئے ممبئی میں شدید موسلا دھار بارش کی وارننگ دی ہے ۔تیز آندھی و طوفان جاری رہے گی اور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بارش اور تیز ہوائیں جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔

ممبئی کے کنگ سرکل، ماٹونگا سائن، ملنڈ گھاٹکوپر سمیت ہندماتا دادر میں موسلا دھار بارش کے سبب سڑکیں غرقاب ہو گئی او ر نشیبی علاقوں کے مکینوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ممبئی میں مضافاتی علاقہ کرلا میں بھی بارش کے سبب میٹھی ندی کی سطح آب اوپر کی جانب بہہ رہی تھی اس کی وجہ نشیبی علاقے میں پانی بھر گیا ۔ ممبئی شہر میں بارش کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ممبئی میں آئندہ 24 گھنٹے تک شدید سے شدید تر اور موسلادھاربارش کی پیشگوئی بی ایم سی اور محکمہ موسمیات نے دی ہے۔

جبکہ شہر کےنشبیبی علاقے سمیت سمندروں کے اطراف ممبئی بی ایم سی نے سخت انتظامات کے ساتھ غوطہ خوروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔

ممبئی کے تھانہ، پالگھر ، رائے گڑھ اضلاع سے طوفان کے سبب ندی اور سمندر کے کنارے بسنے والے 12,420مکینوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ۔ریاست میں ریڈ الرٹ جاری ہے یہ اطلاع ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ٹویٹ پر دی ہے۔

وہیں ممبئی کے کرلا پائپ روڈ علاقہ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب رجل بلڈنگ کی ٹیرس کا پترا یہاں کی چال پر گرگیا۔اس کی وجہ سے چالی کے مکینوں کا کافی نقصان ہوا اور چھ افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔

ریاست میں سیلاب اور طوفان کے دوران ریاست کے ڈی جی پی سنجے پانڈے تعطیل پر ہیں۔ بغیر ڈی جی پی کے مہاراشٹر پولیس کو طوفان کا مقابلہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے اور جوائنٹ پولس کمشنر نظم و نسق وشواس ناگرے پاٹل سمیت ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون سنیل کولہے نے حالات کا جائزہ لینے کے دورہ کیا۔ وہیں دوسری طرف وزیر نگراں اور وزیر سیاحت ادیتہ ٹھاکرے نے حالات پر نظر رکھنے کے لئے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل کے ساتھ ممبئی بی ایم سی ہیڈکوراٹر کے کنٹرول روم کادورہ کرکے حالات کی نگرانی کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.