بحرہ عرب میں آئے توکتے طوفان کی وجہ سے متاثرہ ریاست کے مختلف اضلاع میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
توکتے طوفان کی زد میں آنے والے بارج پی 305 میں اب تک 49 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آرہی ہے۔ یہ جانکاری ممبئی پولیس ترجمان ایس چیتنیا نے دی۔
ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنیا نے کہا کہ اس معاملے میں غیر اراداتا قتل کی دفعات کے تحت بارج کے کیپٹن سمیت کئی لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ توکتے طوفان کو زد میں آنے والوں کو انڈین نیوی نے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ 180 لوگوں کو نیوی نے طوفان کے دوران ائرلفٹنگ کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کیا لیکن طوفان کے گرداب میں بارج کے پلٹ جانے کے سبب وہاں موجود ملازمین پانی میں ڈوبنے لگے حلانکہ کئی ایسے بھی لوگ تھے جنہوں لائف جیکٹ بھی پہن رکھی تھی لیکن طوفان تیز ہونے کے سبب طغیانی لہروں کی زد میں آگئے۔
فی الحال اس معاملے میں ممبئی کے یلو گیٹ پولیس تھانے نے معاملہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔