اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سائبر پولیس میں 1500 سے زائد معاملے اندراج ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کیسز آن لائن فراڈ سے متعلق ہیں۔ کچھ معاملوں میں اورنگ آباد سائبر کرائم نے حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک سائبر کرائم نے تقریباً 900 کیسوں کو حل کیا ہے۔
اورنگ آباد سائبر کرائم نے آن لائن طریقے سے اپنی رقم گنوانے والے لوگوں کی بھی رقم واپس کی ہے۔ شہر سائبر کرائم نے ان چھ مہینوں میں 36 لاکھ روپے جو ان لائن طریقے سے اکاؤنٹ سے غائب ہوئے تھے۔ انہیں واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اورنگ آباد سائبر کرائم پولیس انسپکٹر پراوین یادو نے بتایا کہ سائبر کرائم میں بھی ایسے کیس درج کیے گئے ہیں جس میں فیس بک پر آئی اے ایس، آئی پی ایس، بیوروکریٹ اور دیگر سینئر سرکاری آفسران کے نام سے نقلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا گیا ہے ۔ان اکاؤنٹ کے ذریعے عام لوگوں سے کسی غریب کی مدد کرنے اور بینک اکاؤنٹ دینے کے معاملے بھی سائبر پولیس تھانے میں درج کیے گئے تھے۔
یہ بھئ پڑھیں:Threat Call to Mumbai Police سیما حیدر کے حوالے سے ممبئی ٹرافک پولیس کو دھمکی بھرے کال
انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں بھی کچھ لوگوں نے ان نقلی افسران کے کہنے پر بینک اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروائے اور کچھ لوگوں کے اس طرح کے معاملوں کا علم ہونے کی وجہ سے وہ پیسے نہیں بھیجتے اور اس اکاؤنٹ کی شکایت کرتے ہیں سائبر ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سائبر کرائم دن بہ دن مختلف ٹیکنالوجیز کے ذریعے عام لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہا ہے۔