ETV Bharat / state

Cultural Event Organized in Mumbai ممبئی میں اردو کارواں کی جانب سے ثقافتی تقریب منعقد - ممبئی میں ثقافتی کا انعقاد

ممبئی میں ہر برس کی طرح رواں برس بھی اردو کارواں کی جانب سے جشن عشرہ اردو کے نام سے ایک ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب کو شعر ہند امیر خسرو کے نام سے منسوب کیا گیا۔Literary event organized by Urdu Caravan

ثقافتی تقریب منعقد
ثقافتی تقریب منعقد
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 7:49 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہر برس کی طرح رواں برس بھی اردو کارواں کی جانب سے جشن عشرہ اردو کے نام سے ایک ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کو شاعر ہند امیر خسرو کے نام سے منسوب کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف نغمہ نگار پردیپ شرما نے امیر خسرو کے فن و شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی۔اس کے بعد گلوکارہ شبانہ شیخ نے امیر خسرو کا اردو و فارسی کلام پیش کیا۔Literary event organized by Urdu Caravan

ثقافتی تقریب منعقد
مذکورہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے والے سنجیو نگم ڈائریکٹر ہندوستانی پرچار سبھا نے امیر خسرو کو سفیر ہند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحیح معنوں میں وہ ہندوستانی زبان کے پہلے شاعر تھے۔اپنے صدارتی خطاب میں روزنامہ ہندوستان کے مدیر سرفراز آرزو نے خسرو کی فن شخصیت کے عنوان پر عشرہ اردو کے افتتاحی سیشن کو منسوب کرنے پر اردو کارواں کو مبارکباد دی ۔خلافت ہاوس بائیکلہ میں منعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں اردو کارواں ممبئی کے مجلس عاملہ کے اراکین و محبان اردو کی بڑی تعداد شامل تھی۔جن میں خورشید صدیقی سابق چیرمین اردو اکیڈمی مہاراشٹر، احمد وصی اور محمود حکیمی شامل تھے۔ شبانہ خان جنرل سیکرٹری اردو کارواں نے پروگرام کی نظامت کی۔فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انکا استقبال کیا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:Annual International Sunni Ijtema اسلامی اقدار کے فروغ میں خواتین کا غیر معمولی رول، مفتی محمد نظام الدین رضوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.