ETV Bharat / state

مالیگاؤں آتشزدگی: ضروری کاغذات فوری طور پر بنانے کا مطالبہ - آتشزدگی متاثرین

مالیگاؤں جمعیت علماء (سلیمانی چوک) نے پرانت آفیسر وجٸے نند شرما اور کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی متاثرین کو ضروری کاغذات فوری طور پر بنا کر دیے جائیں۔

مالیگاؤں آتشزدگی: ضروری کاغذات فوری طور پر بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 3:43 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گذشتہ دنوں رمضان پورہ سنجری چوک علاقے میں پوئی آتشزدگی میں گھر کے ساز وسامان کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ، آدھار کارڈ و دیگر ضروری دستاویز بھی جل کر خاک ہوگئے تھے۔

اس معاملے میں مالیگاؤں جمعیت علماء (سلیمانی چوک) نے پرانت آفیسر وجٸے نند شرما، کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی متاثرین کو ضروری کاغذات فوری طور پر بنا کر دیے جائیں۔

مالیگاؤں آتشزدگی: ضروری کاغذات فوری طور پر بنانے کا مطالبہ

اس پر پرانت آفیسر وجٸے نند شرما نے یقین دلایا کہ 'آئندہ دو تین روز میں راشن کارڈ بنانے کا کام شروع کردیا جائے گا اور جنم داخلہ اور دوسرے دستاویز کے لیے کارپوریشن منگل کے روز 'پربھاگ نمبر 2' میں اسپیشل ٹیبل لگا کر آتش زدہ متاثرین کے کاغذات بناکر دیے جائیں گے۔ کارپوریشن کمشنر نے جمعیت علماء کے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ کاغذات جلد سے جلد بنوا کر دیے جائیں گے۔'

جمعیت علماء (سلیمانی چوک) نے آتشزدگی متاثرین کے نام ہندی زبان میں لکھ کر پرانت آفیس اور کارپوریشن میں جمع کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

اس موقع پر جمعیت علماء سلیمانی چوک کے زمہ داران میں مولانا آصف شعبان (نائب صدر، ضلع ناسک )، مولانا جمال ناصر ایوبی ( جنرل سیکرٹری)، حافظ عبد العزیز رحمانی (سیکرٹری مالیگاوں)، قاری اخلاق احمد جمالی (ناظم تنظیم جمیعت علماء مالیگاوں و ضلع ناسک ) وغیرہ افراد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.