ETV Bharat / state

تھانہ: مشتعل ہجوم نے کرائم برانچ پولیس پر حملہ کر دیا - ملزم فرار ہونے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک

ضلع تھانہ میں مشتعل ہجوم نے بھیونڈی کرائم برانچ پولیس پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ ایک نوجوان کو گرفتار کرنے گئی تھی، گرفتاری کے دوران ملزم فرار ہونے کی ناکام کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ملزم چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

crowd-attacks-police
کرائم برانچ پولیس پر حملہ
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 10:34 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانہ میں ایک نوجوان چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا، دراصل ہلاک ہونے والے نوجوان پر بندر چوری کا الزام تھا، اس سلسلے میں پولیس اس کو گرفتار کرنے اس کے علاقے میں گئی، اس دوران ملزم پولیس سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک وہ چوتھی منزل سے گر گیا، یہ حادثہ بھیونڈی شہر کے نظام پورہ قصائی واڈا کے علاقے میں پیش آیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہجوم نے بھیونڈی کرائم برانچ پولیس پر حملہ کردیا جو ملزم کو گرفتار کرنے گجرات پولیس کے ساتھ گئی تھی۔

اس سے قبل ملزم پانچ سے چھ بار عمارتوں اور مکانات کی چھتوں سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمیل عرف ٹکلا قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ جمیل معمول کے مطابق پولیس سے بچنے کے لئے عمارت کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی دوران وہ گر گیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی، نوجوان کے ہلاک ہوتے ہی مشتعل ہجوم نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.