ETV Bharat / state

Crops Damaged Due To Hailstorm ژالہ باری سے جالنہ کے کسانوں کی فصلیں برباد، حکومت سے معاوضے کا مطالبہ

جالنہ ضلع میں زوردار بارش اور ژالہ باری کے سبب جہاں ایک طرف عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف کسانوں کی فصلیں برباد ہوگئیں۔ کسانوں نے بھاری مالی نقصان کی وجہ سے حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 12:03 PM IST

ژالہ باری سے جالنہ کے کسانوں کی فصلیں برباد

جالنہ:ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ جالنہ ضلع کے امباڈ، گھنساونگی، جعفرآباد، بدناپور تعلقہ میں شدید ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری سے کسانوں کے کھیتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ تیار شدہ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، آم کے درخت گر گئے۔ پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، یہاں تک کہ کئی مقامات پر سڑک پر اولے پڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، جنہیں لوگ اپنے ہاتھوں سے ہٹا رہے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت جلد از جلد کھیتوں میں جا کر نقصانات کا اندازہ لگا کر کسانوں کی مدد کرے کیونکہ بے موسم بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں نے حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ژالہ باری کے سبب فصلیں پوری طرح سے تباہ ہو گئیں ہیں۔ اگر معاوضہ نہیں دیا تو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ضلع کے متعدد تعلقہ کے وڈی گودری تحصیل میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جالنہ ضلع کے بھوکردن اور جعفر آباد تعلقہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھھیں:Guidelines And Instructions گھر میں کولر استعمال کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

اس ژالہ باری کے اچانک شروع ہونے سے انگور کے باغ کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے راہگیروں اور سڑکوں پر جاری ریل پیل پراچانک ژالہ باری ہونے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور لوگ سہارے کی تلاش میں بھاگتے دکھائی دیئے ژالہ باری کے بعد بعض جگہوں پر دیکھا گیا کہ بچے بے موسم بارش کا لُطف لئے رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.