ETV Bharat / state

Crackdown on PFI in Maharashtra: پی ایف آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈائون، کئی لیڈران و کارکنان گرفتار - پی ایف آئی کے صدر محمد عابد علی کو گرفتار

بھیونڈی، نئی ممبئی اور ناندیڑ میں اے ٹی ایس کی کارروائی کے دوران کئی پی ایف آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پی ایف آئی لیڈران و کارکنان کے موبائل فون، الیکٹرانک گیجٹ سمیت پی ایف آئی کارکنان کے اہل خانہ کے موبائل بھی ضبط کیے گئے ہیں۔Crackdown on PFI Across India

پی ایف آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈائون، کئی لیڈران و کارکنان گرفتار

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:41 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر بھر میں پی ایف آئی کے خلاف اے ٹی ایس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ سے اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے صدر محمد عابد علی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ نئی ممبئی سے بھی پی ایف آئی کے صدر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اے ٹی ایس نے اب تک 27 پی ایف آئی کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔ Crackdown on PFI in Mumbai

مہاراشٹر اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے خلاف چار ایف آئی آر درج کئے ہیں، پی ایف آئی پر ملک مخالف سر گرمیوں کا بھی الزام ہے۔ پی ایف آئی کے کارکنان پر اے ٹی ایس نے غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق دفعات 153A,109,120B سمیت کئی معاملات درج کئے ہیں ان میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمین نے اے ٹی ایس کی تفتیش میں مبینہ طور کئی اہم انکشافات کئے ہیں جن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ایف آئی کے نشانے پر آر ایس ایس اور ہندو تنظیموں کے لیڈران تھے۔ یہ اطلاع مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ذرائع نے دی ہے۔ Several PFI activists Arrested in Mumbai

اے ٹی ایس کے مطابق پی ایف آئی کے خلاف ملک بھر میں کارروائی جاری ہے۔ مدھیہ پردیش، گجرات، اتر پردیش، آسام، کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایجنسیوں نے کارروائی عمل میں لائی ہے اور 170 سے زائد پی ایف آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 200 مقامات پر آج صبح ہی ایجنسیوں نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ مہاراشٹر میں ناندیڑ، پونہ، اورنگ آباد، نئی ممبئی اور بھیونڈی میں بھی اے ٹی ایس نے کارروائی کی ہے۔ کلیان اور بھیونڈی تھانہ سے پی ایف آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں ممبئی کے بھی کارکنان شامل ہیں۔ Several PFI activists Arrested in Maharashtra

اے ٹی ایس نے پی ایف آئی سے وابستگی کے معاملے میں جو چھاپہ مار کارروائی کی ہے اس میں ممبرا سے سعود سراج احمد شیخ، عبدالمتین شیخانی، کلیان سے فردین نائک اور بھیونڈی سے آصف شیخ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی میں ممبئی کرائم برانچ اور پولیس بھی ساتھ تھے۔ اے ٹی ایس نے بتایا ہے کہ پی ایف آئی کے خلاف ملک مخالف سر گرمیوں میں ملوث ہونے اور نوجوانوں کو تشدد پر آمادہ کر نے کے ثبوت ملے ہیں اس کے ساتھ ہی پی ایف آئی نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو ورغلایا بھی ہے اسی تناظر میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

پی ایف آئی پر ٹیررفنڈنگ کا بھی الزام ہے اس میں اے ٹی ایس اب یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ پی ایف آئی کو کہاں کہاں سے فنڈ مہیا ہوتے تھے اور اس فنڈنگ کے پس پشت کون شامل ہیں۔ پی ایف آئی پر ملک میں تشدد برپا کرنے کا بھی الزام کئی مرتبہ لگایا گیا ہے اب ان کارروائیوں کے بعد پی ایف آئی پر پابندی کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔ ایجنسیاں پابندی کیلئے سفارش کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Raids on PFI پی ایف آئی کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈاکٹر اصغر چلبل

ممبئی میں پی ایف آئی کے کارکنان کے خلاف اے ٹی ایس اور ایجنسیوں کا آپریشن جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اے ٹی ایس کی مسلسل کارروائی کے بعد پی ایف آئی کے کارکنان اب روپوش بھی ہو چکے ہیں۔ اے ٹی ایس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اے ٹی ایس کو امید ہے کہ ملزمین سے باز پرس میں کئی اہم انکشافات ہو سکتے ہیں۔ اے ٹی ایس نے ملزمین کے موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانک گیجٹ بھی ضبط کئے ہیں اور انہیں فارنسک لیباریٹری بھیجا گیا ہے اور اس سے بھی کئی اہم تفصیلات معلوم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Press Conference Of PFI In Malegaon گرفتار مولانا سیف الرحمان کے اہل خانہ کا حکومت سے رہائی کا مطالبہ

پی ایف آئی کارکنان کے گھروں پرچھاپہ کے دوران اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کارکنان کے اہل خانہ کے موبائل فون بھی ضبط کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.