ETV Bharat / state

کورونا مثبت ٹھیک ہو کر بچّے کے ساتھ گھر روانہ - pragnant women recovered from covid-19

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اس وقت جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون کورونا سے ٹھیک ہو کر ہسپتال سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئی۔

کورونا پوزیٹیو ٹھیک ہو کر بچّے کے ساتھ گھر روانا

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 6:02 PM IST

Updated : Apr 30, 2020, 10:13 PM IST

مہاراشٹر کے شہر ممبئی سے ڈیلیوری کے لئے ایک حاملہ خاتون اورنگ آباد آئی تھی، جس کے بعد اُس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گيا۔ اس کے بعد کورونا پوزیٹیو مریضہ کو اورنگ آباد کے سیول ہسپتال میں داخل کیا گیا اور اُس خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا تھا۔

کورونا مثبت ٹھیک ہو کر بچّے کے ساتھ گھر روانہ

زچگی کے کچھ دنوں بعد خاتون کی کورونا رپورٹ بھی منفی آئی جس کی بنا پر زچہ اور بچے کو آج ہسپتال سے چھٹی مل گئی اس موقع پر اورنگ آباد کے سیول ہسپتال کے طبی عملے اور مریضہ کے خاندان کے درمیان جذباتی منظر دیکھنے کو ملا۔

قابلہ ذکر ہے کہ کورونا متاثرہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد بچی کو ماں سے الگ کر دیا گیا تھا تاکہ ماں کی بیماری بچی کو نہ لگے لیکن بعد میں ویڈیو کال کے ذریعے ماں اور بیٹی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔ اب زچہ اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں، یہ ملک کا اولین کیس کہا جا سکتا ہے جس میں حاملہ خاتون نے کورونا کو مات دے دی اور وہ اپنے گھر واپس جا رہی ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2020, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.