ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ہسپتال سے کووڈ-19 کی متاثرہ فرار

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک ہسپتال سے یہ خاتون فرار ہو گئی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال کے پاس سے پکڑ لیا گیا۔

مہاراشٹر
مہاراشٹر
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 12:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ایک ہسپتال جس میں کووڈ-19 متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے، وہاں سے ایک کووڈ-19 کی متاثرہ خاتون فرار ہو گئی۔

پولیس نے بتایا '65 سالہ مریضہ چکل تھانہ علاقے میں واقع ایک کووڈ-19 سینٹر سے شام 5 بج کر 15 منٹ پر باہر نکلی اور وہاں سے فرار ہو گئی'۔

ایک عہدیدار نے بتایا 'جب سینٹر کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تو اس کے بعد خاتون کو ہسپتال کے پاس سے پکڑ لیا گیا'۔

عہدیدار نے بتایا 'خاتون کے خلاف ڈیزاسٹر منیجمینٹ ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے'۔

بہارت میں ریاست مہاراشٹر کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 8 ہزار 68 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 342 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 29 ہزار 435 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 934 ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔

وہیں 6 ہزار 869 افراد ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.