ETV Bharat / state

گینگسٹر چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا - پنویل کے بلڈر نندو واجیکر کو دھمکی

نندو واجیکر نامی ایک بلڈر نے سنہ 2015 میں پونے میں زمین خریدی تھی اور پرمنند ٹھکر نامی ایجنٹ کو 2 کروڑ روپے کا کمیشن دینے کی بات کہی تھی۔ تاہم ٹھکر نے مزید رقم کا مطالبہ کیا تھا لیکن واجیکر راضی نہیں ہوا۔ اس کے بعد ٹھکر نے چھوٹا راجن سے مبینہ طور پر رابطہ کیا تھا۔

گینگسٹر چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا
گینگسٹر چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 4:12 PM IST

ممبئی سیشن کورٹ نے ہفتہ وصولی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے گینگسٹر چھوٹا راجن اور تین دیگر افراد کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دراصل چھوٹا راجن پر پنویل کے بلڈر نندو واجیکر کو دھمکیاں دینے اور اس سے 26 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نندو واجیکر نامی ایک بلڈر نے سنہ 2015 میں پونے میں زمین خریدی تھی اور پرمنند ٹھکر نامی ایجنٹ کو 2 کروڑ روپے کا کمیشن دینے کی بات کہی تھی۔ تاہم ٹھکر نے مزید رقم کا مطالبہ کیا تھا لیکن واجیکر راضی نہیں ہوا۔

اس کے بعد ٹھکر نے چھوٹا راجن سے مبینہ طور پر رابطہ کیا جس کے بعد چھوٹا راجن نے اپنے کچھ افراد کو واجیکر کے دفتر بھیجا اور 26 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور واجیکر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: بے نامی جائیداد کیس میں رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ

واضح رہے کہ اس کیس کے چار ملزمان سریش شندے، لکشمن نکم ، سمت وجے ماتری اور چھوٹا راجن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.