ETV Bharat / state

کنگنا رناوت کے خلاف سمن جاری

فلم اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر مشکلات میں گھرتی نظر آ رہی ہیں۔ ا نکے سابق بوائے فرینڈ ادیتہ پنچولی نے ان کے خلاف ہتک عزت کا جو مقدمہ دائر کیا تھا اس معاملے میں انھیں اندھیری کورٹ سے سمن جاری ہوا ہے۔

کنگنا رناوت کے خلاف سمن جاری
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 6:07 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 7:06 PM IST

اس کیس کے تعلق سے ادتیہ پنچولی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگنا نے کئی برس قبل ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے اور ان کی فیملی کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے ان کی بے عزتی کی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے اور ان کی بیوی نے ممبئی کے اندھیری کورٹ میں کنگنا اور ان کی بہن رنگولی کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا ۔

کنگنا رناوت کے خلاف سمن جاری

معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کورٹ نے اس معاملے کی جانچ ورسوا پولیس تھانے کو سونپ دی تھی۔ کنگنا نے پولیس کی جانچ میں بھی تعاون نہ کرتے ہوئے تھانے میں حاضری نہیں دی۔

اب کورٹ نے ان کے خلاف سمن جاری کیا ہے تو کسی بھی حال میں انھیں اگلی سنوائی کے دوران کورٹ میں اپنے جواب کے ساتھ حاضر ہونا پڑے گا۔

کورٹ میں اگلی سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 25, 2019, 7:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.