ETV Bharat / state

Counterfeit Notes Racket Busted in Aurangabad: نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف، پانچ ملزمین گرفتار

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں نقلی نوٹوں کا ریکٹ بے نقاب ہوا ہے۔ اس معاملے میں عادی ملزم سمیت پانچ افراد کا گروہ پکڑا گیا۔

نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف
نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 3:50 PM IST

اورنگ آباد پولیس نے نقلی نوٹ چھاپنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کر کے 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان لوگوں کے پاس سے لاکھوں روپے کے نقلی نوٹ اور نقلی نوٹ بنانے کا سامان بھی ضبط کیا ہے۔

اورنگ آباد پولیس کا اسپشل اسکواڈ نے یہ کاروائی خفیہ جانکاری کے بعد کی ہے۔

نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کیا اور ان کے ملزمین کے قبضے سے تین لاکھ روپے سے زیادہ کی نقد رقم اور کار کے علاوہ نقلی نوٹ بنانے والی مشین ضبط کی ہے۔

یہ کارروائی پنڈلک نگر پولیس کے اسپیشل اسکواڈ نے انجام دی۔

ملزمین کے پاس سے تقریباً 3 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں

پولیس کا کہنا ہیکہ اس کارروائی میں سُوراسے نامی ایک عادی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آیا ہے۔ اسی کی سرپرستی میں نقلی نوٹوں کو بازار میں پھیلایا جاتا تھا۔

سوراسے کے خلاف شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں مقدمے درج ہیں۔ پولیس اس گینگ کے دیگر ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.