ممبئی سے متصل کلیان کے کھڈک پاڑہ علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرشن نگری ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پژیر نرملا مانے اپنے مکان کے باہر بیٹھی ہوئی تھی۔
تبھی اچانک ایک موٹر سائیکل سوار دو لٹیرے وہاں داخل ہوئے اور نرملا مانے کی طلائی چین کھینچا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔
نرملا نے شور مچانا شروع کیا مگر مقامی افراد کے پہنچنے سے قبل لٹیرے وہاں سے فرار ہوچکے تھے۔
یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور پولیس مقدمہ درج کر تحقیقات کررہی ہے۔
اس واردات کے بعد پورے علاقے کی خواتین میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
تھانے ضلع میں لٹیروں کے ذریعہ ایک کے بعد ایک سونے کی چین چھیننے کے واقعات میں اضافے پر پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔