ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے 323 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار 419 ہوگئی ہے۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ کافی پریشان ہے۔
اس مہلک وائرس سے اورنگ آباد ضلع میں اب تک 856 افراد ہلاک اور 23 ہزار 681 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ 5954 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا وائرس متاثرین کا اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ بنائے ہیں تاکہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں، بہت زیادہ ضروری ہو تبے باہر نکلیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک لگائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی علاقوں کو کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔