واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ سیشن ۷۱/مارچ کو کورونا کے سبب ہی ختم ہو گیا تھا - اس کے بعد ایک کابینہ کی میٹنگ ہوئی چونکہ ابتدائی ایام میں یہ بیماری ریاست کو اپنی چپیٹ میں لیئے ہوئے تھی -یہی وجہ ہے کہ اسمبلی اجلاس کے خاتمہ کے بعد جو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی اس میں کئی وزرا ئ ماسک پہن کر کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے لیکن آج منعقد کی گئی کابینہ کی میٹنگ ایک منفرد طریقہ کی میٹنگ تھی جس میں وزیر اعلی اپنے چند کابینی رفقا ئ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ سے دیگر وزرا ئ سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس رابطہ کیئے گئے تھے –
آج کابینہ کی میٹنگ میں جو وزرأ موجود تھے ان میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، وزیر محصول بالا صاحب تھوراٹ، کابینی وزرا ئ چھگن بھجبل، آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے و نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور وزیر داخلہ انل دیشمکھ موجود تھے بقیہ دیگر وزرا ئے اپنے اضلاع میں موجود تھے اور وہ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اس کابینہ کی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیکھے گئے –
وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس کابینہ کی میٹنگ میں موجود تمام وزرا ئ چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے اور ایک وزیر سے دوسرے وزیر کے درمیان اچھا خاصہ فاصلہ تھا اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا گیا تھا -
وزرا ئے کے ٹیبل پر جہاں پانی کا گلاس رکھا ہوا تھا وہیں سینیٹائزر کی بوٹل بھی رکھی گئی تھی -جن وزرأ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس اپنے اضلاع سے کابینہ کی میٹنگ میں اظہار خیال کیا اس میں رتناگری سے تعلق رکھنے والے وزیر اودئے ساونت، چندر پور سے تعلق رکھنے والے وجئے وڈٹی وار، پونا سے تعلق رکھنے والے بالا صاحب پاٹل، امراوتی کی سینئر کانگریس لیڈر و کابینی وزیر یشومتی ٹھاکر، ناندیڑ کے اشوک چوہان، کولہاپور سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر داخلہ ستیج پاٹل اور دیگر شامل ہیں -