پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے ’انجور پھاٹا‘ علاقہ میں واقع اوسوال ساگر کے پیچھے رہائش پذیر ایک آٹھ ماہ کی معصوم بچی نے محض نو دنوں کے اندرہی کورونا وبا کو شکست دیتے ہوئے صحت مند ہوکر اپنے گھر واپس آگئی۔
بچی اور اس کی والدہ کا مقامی افراد نے پھول برساکر ان کا استقبال کیا ۔
اس ننھی سی جان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس بیماری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔
اس خاندان کے کل پانچ افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔جس میں بچی کے دادا،اس کی ماں اور دو چاچا بھی شامل تھے۔
جنہیں علاج کے لیے کووِڈ انیس کے لیے مخصوص اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
جہاں علاج کے دوران جانچ میں وہ نویں دن ہی اس کی رپورٹ منفی پائی گئی۔
جب کہ اس کے گھر کے دوسرے افراد کا علاج ابھی جاری ہی ہے۔ بچی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
اسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر انل تھورات نے بتایاکہ آئی جی ایم اسپتال کے سبھی ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ وائرس کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم کورونا سے متاثرین مریضوں کا علاج میں سو فیصدرزلٹ دیں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین اشٹیکر، محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر جیونت دھلے بھی موجود تھے۔